راجستھان میں اجمیر درگاہ بم دھماکہ معاملے میں فریق استغاثہ کے گواہوں کے بیان مکمل ہونے کے بعد اب ملزمان کے بیان شروع ہوگئے ہیں۔
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی
اے) کی خصوصی عدالت میں 9 برس قبل گیارہ اکتوبر 2007 کو اجمیر درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کے دو ملزمان چندر شیکھر لیوے اور دیویندر گپتا کے بیان درج کئے۔
پچھلی سماعت تک فریق استغاثہ کےتقریباً 150 گواہوں کے بیان پورے ہوگئے تھے۔